ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں 13 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر

اسلام آباد ۔ 18ستمبر(اے پی پی) ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں 13 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سکولوں کے دوبارہ کھولے جانے کے حوالے سے مرتب شدہ ایس او پیز اور صحت کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر …

اسلام آباد ۔ 18ستمبر(اے پی پی) ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں 13 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سکولوں کے دوبارہ کھولے جانے کے حوالے سے مرتب شدہ ایس او پیز اور صحت کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملک بھر کے 13 تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کیے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 10 ہے جبکہ سندھ میں 3اداروں کو بند کیا گیا۔