وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے بلوچستان میں توانائی کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے بلوچستان میں توانائی کی مجموعی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر برائے توانائی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی شہزاد قاسم، سیکرٹری منصوبہ بندی اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان میں جاری توانائی کے جاری منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے بلوچستان میں توانائی کی مجموعی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر برائے توانائی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی شہزاد قاسم، سیکرٹری منصوبہ بندی اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان میں جاری توانائی کے جاری منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اسد عمر نے کہاکہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان کے صارفین کے لئے بجلی کی فراہمی میں بہتری ہو گی، منصوبوں کے عملدرآمد میں تیزی لائی جائے اور پاور ڈویژن بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بجلی تک رسائی بڑھانے کی تجاویز کو بھی حتمی شکل دے۔