وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے جاری اصلاحات کے عمل کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت توانائی خصوصاً بجلی کے شعبہ میں اصلاحات کے عمل کی جلد تکمیل یقینی بناتے ہوئے عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ وہ جمعہ کو یہاں عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے جاری اصلاحات کے عمل کا جائزہ …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت توانائی خصوصاً بجلی کے شعبہ میں اصلاحات کے عمل کی جلد تکمیل یقینی بناتے ہوئے عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ وہ جمعہ کو یہاں عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے حوالے سے جاری اصلاحات کے عمل کا جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے توانائی عمر ایوب، معاون خصوصی ندیم بابر اور سینئر افسران شریک تھے۔ معاشیات اور توانائی کے شعبوں میں تحقیق کے عمل سے وابستہ بین الاقوامی ماہرین جن میں لندن سکول آف اکنامکس کے پروفیسر ڈاکٹر رابن برجس اور شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل گرین سٹون شامل تھے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق اجلاس میں بجلی کے شعبہ میں مجوزہ اصلاحات، خصوصی طور پر عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے روڈمیپ پر عملدرآمد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاشیات اور توانائی کے شعبے سے منسلک ماہرین نے اپنے تجربے اور پاکستان میں بجلی کے شعبہ کے حوالہ سے تحقیق کی روشنی میں پاکستان میں بجلی کے شعبہ میں جاری اصلاحات اورمعاشی ترقی میں بجلی کے شعبہ کے اہم کردار کے پیش نظر مختلف تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ماہرین کی پاکستان میں بجلی کے شعبہ کے حوالہ سے تحقیق کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے پرعزم ہے۔ ان اصلاحات کا بنیادی محور عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کا شعبہ ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ بد قسمتی سے ماضی میں بجلی کے شعبے میں بدلتے وقت اور گھریلو و صنعتی صارفین کی بڑھتی ضروریات کے پیش نظر اصلاحات کے عمل پر کوئی توجہ نہ دی گئی جس کی وجہ سے پاکستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کے پوٹینشل سے استفادہ نہ کیا جا سکا۔ وزیراعظم نے توانائی، خصوصا بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کی جلد تکمیل یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ حکومت عوام کو سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ وزیراعظم نے بین الاقوامی ماہرین کی پاکستان میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے تجاویز کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ حکومت ماہرین کو اصلاحاتی عمل کے عملدرآمد کے حوالے درکار بین الوزارتی مشاورت اور تحقیق کے ضمن میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

مزید خبریں