اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کی جانب سے کوئین کونسل کی نمائندگی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوش یادیو کیلئے کوئین کونسل کو اجازت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،صرف پاکستان میں پریکٹس کرنے والا لائسنس یافتہ وکیل ہی عدالت میں پیش ہو سکتا ہے۔ بھارت کو اسلحہ اور جدید دفاعی سازوسامان کی فراہمی کے جنوبی …
پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کی جانب سے کوئین کونسل کی نمائندگی کو یکسر مسترد کردیا،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کی جانب سے کوئین کونسل کی نمائندگی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوش یادیو کیلئے کوئین کونسل کو اجازت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،صرف پاکستان میں پریکٹس کرنے والا لائسنس یافتہ وکیل ہی عدالت میں پیش ہو سکتا ہے۔ بھارت کو اسلحہ اور جدید دفاعی سازوسامان کی فراہمی کے جنوبی ایشیاءمیں سٹریٹجک استحکام پر منفی اثرات ہونگے۔وزیر اعظم عمران خان 25 ستمبر جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے۔ پاکستان فلسطین کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کی جانب سے کوئین کونسل کی نمائندگی کے کسی بھی امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کیس میں صرف پاکستان میں پریکٹس کرنے والا لائنسس یافتہ وکیل ہی عدالت میں پیش ہو سکتا ہے ،کلبھوش کیلئے کوئین کونسل کو اجازت دینے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 25ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے، جس میں جموں و کشمیر کا ایجنڈا سرفہرست ہے۔ترجمان نے کہا کہ نیو یارک میں مقامی حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے بیروں ممالک سے اعلی سطح پر شرکاءشرکت نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل اسمبلی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرینگے۔ بھارت کو فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیاروں کی فراہمی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے اس پیشرفت کو ’پریشان کن‘ قرار دیا اور کہا کہ بھارت اپنی سیکورٹی ضروریات بڑھ کر اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس سے جنوبی ایشیاءمیں تذویراتی استحکام پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ گلگت بلتستان کو پانچویں صوبہ بنانے پر غور سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کیلئے سیاسی،اقتصادی اور انتظامی اصلاحات ایک جاری عمل ہے،جو وہاں کے عوام کے دیرینہ مطالبے پر جاری ہے۔اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق ترجمان نے کہا کہ فلسطین سے متعلق پاکستان کے اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ترجمان نے بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی غیر قانونی مقبوةضہ جموں کشمیر میںآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ بھارتی اقدامات یو این سیکورٹی کونسل کے قراردادوں،بین الاقوامی قوانین اور چوتھے جینوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔








