فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری دیدی گئی ہے، معاون خصوصی اطلاعات، نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری دیدی۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی فلم انڈسٹری کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا۔ جمعہ کو اپنے …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری دیدی۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی فلم انڈسٹری کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری دیدی گئی جبکہ ملکی کلچر اور سماجی اقدار کے فروغ سمیت پروڈکشن کا معیار بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ وزارتوں کو ضروری اقدامات کی ہدایات کر دی گئیں۔