لاہور۔19ستمبر (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہ سلیمان کے دور دراز علاقے عافی بندکا دورہ کیا‘ کسی بھی وزیر اعلی کا دور دراز علاقے عافی بند کا یہ پہلا دورہ ہے‘تین ہزار فٹ بلندی پر واقع عافی بند کوہ سلیمان کا بلند ترین علاقہ ہے‘سفید کوہ بلٹ کہلانے والے علاقے میں معدنیات کے خزانے چھپے ہوئے ہیں‘سفید کوہ علاقہ قیمتی معدنیات سے …
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کوہ سلیمان کے دور دراز علاقے عافی بندکا دورہ، وزیراعلیٰ کا عافی بند کے علاقے میں سکول اورپکنک پوائنٹ بنانے کا اعلان،ہمہ وقت پانی کی فراہمی کیلئے ٹینکی رکھوانے کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور۔19ستمبر (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہ سلیمان کے دور دراز علاقے عافی بندکا دورہ کیا‘ کسی بھی وزیر اعلی کا دور دراز علاقے عافی بند کا یہ پہلا دورہ ہے‘تین ہزار فٹ بلندی پر واقع عافی بند کوہ سلیمان کا بلند ترین علاقہ ہے‘سفید کوہ بلٹ کہلانے والے علاقے میں معدنیات کے خزانے چھپے ہوئے ہیں‘سفید کوہ علاقہ قیمتی معدنیات سے مالامال مگر پانی اوردیگر ضروریات سے محروم ہے‘کوہ سلیمان کے علاقے عافی بند میں پہلی مرتبہ کسی وزیراعلیٰ کی آمد پر مقامی لوگ خوشی سے نہال ہو گئے‘ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اوران کی ٹیم کو بکریوں کے دودھ کی چائے پیش کی گئی‘وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پانی کی بوتل کی بجائے گڑھے سے پانی منگواکرپیااورمقامی لوگوں سے ”حال احوال“ دریافت کیا‘علاقے کے لوگوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا‘وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے عافی بند کے علاقے میں سکول اورپکنک پوائنٹ بنانے کا اعلان کیا اور لوگوں کو ہمہ وقت پانی کی فراہمی کیلئے ٹینکی رکھوانے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بستی زین سے آنے والے راستے کو پبلک پاتھ ڈکلیئر کیا جائے گااور علاقے میں سیوریج اورواٹر سپلائی کی سکیموں کو شروع کرنے کا جائزہ لیا جائے گا‘سفید کوہ بلٹ جیسا علاقہ پنجاب کا حصہ ہے مگر ترقی میں صدیوں پیچھے ہے‘عافی بند جیسے علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے وزارت اعلی کا منصب ملا ہے‘میں پسماندہ علاقوں کے عوام کا وکیل ہوں‘میں جو پہلے تھا آج بھی وہی ہوں‘آپ میرے ساتھی ہیں اور آپ کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے‘ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر تنقید کرنے والے عام آدمی کی مشکلات کا رتی بھر بھی ادراک نہیں رکھتے‘ پسماندہ علاقوں میں جا کر عام لوگوں سے ملنا اور ان کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ‘عافی بندآنے والے قبائلیوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے لگائے-ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساو¿تھ پنجاب، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔








