پاکستانی مسلح افواج کے دستے نے روس میں کثیر القومی کیوکاز نامی مشق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج کے دستے نے روس میں کثیر القومی کیوکاز نامی مشق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے، کیوکاز مشقیں روس کے علاقے استراخان میں ہو رہی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کیوکاز مشقیں …

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج کے دستے نے روس میں کثیر القومی کیوکاز نامی مشق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے، کیوکاز مشقیں روس کے علاقے استراخان میں ہو رہی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کیوکاز مشقیں 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ مشقوں میں شریک دستوں کی صلاحیتوں کو 2 مرحلوں میں جانچا جائے گا۔ مشقیں شرکاءکو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کریںگی۔ مشقوں میں پاکستان سمیت 18ملک شرکت کر رہے ہیں، بھارت نے آخری لمحات میں مشقوں میں شرکت سے راہ فرار اختیار کر لی ہے۔

مزید خبریں