ایف اے ٹی ایف بل پر قانون سازی قوم اور ملک کیلئے ضروری تھی، قانون سازی ہو گئی ہے اب بدعنوان عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) بل پر قانون سازی قوم اور ملک کیلئے ضروری تھی، قانون سازی ہو گئی ہے، اب بدعنوان عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور لوٹ مار کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے …

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) بل پر قانون سازی قوم اور ملک کیلئے ضروری تھی، قانون سازی ہو گئی ہے، اب بدعنوان عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور لوٹ مار کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، 30 دسمبر سے پہلے ن سے ش لیگ نکل جائے گی، نواز شریف ملک کیلئے درد رکھتے ہیں تو وطن واپسی کا اعلان کریں، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح کورونا وائرس کو ہینڈل کیا ہے وہ آئندہ بھی مہنگائی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹ لیں گے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اے پی سی کرنے سے کوئی نہیں روک رہا، پتا چل جائے گا کہ یہ اے پی سی ہے یا اے بی سی، عوام ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے لوگ سمجھدار ہیں وہ کبھی بھی مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر اسمبلیوں سے استعفی نہیں دیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بے شک نواز شریف بھی اے پی سی سے خطاب کر لیں یہ لوگ کوئی بڑا فیصلہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنے قائدین کو بدعنوانی کیسز سے بچانے کیلئے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دے سکتی ہے لیکن پیپلزپارٹی ان کے ساتھ نہیں جائے گی، آصف علی زرداری کبھی بھی سندھ حکومت نہیں چھوڑیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز شریف اگر ملک کیلئے درد رکھتے ہیں تو فوری طور پر وطن واپسی کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اسمبلی اسلئے بری لگ رہی ہے کیونکہ وہ اسمبلی سے باہر ہیں، وہ سب سے پہلے اپنے بیٹے سے استعفی کا مطالبہ کریں، مذہب کے نام پر سیاست کرنے اور مدرسے کے بچوں کو سیاست میں جھونکنے سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے کر کے گئے تھے کہ مریم نواز اور نواز شریف اتنا عرصہ خاموش رہیں گے، ن لیگ بتائے کہ دونوں اتنے عرصے تک خاموش کیوں رہے، ان کو سمجھ آ گئی ہے کہ شہباز شریف مسئلے حل نہیں کرا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ 30 دسمبر سے پہلے ن سے ش لیگ نکل جائے گی اور ن لیگ کی قیادت کوئی اور کرے گا۔

مزید خبریں