اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال اور آئینی و قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی نہیں ایم پی سی (منی لانڈرنگ پارٹی کانفرنس ہے)یہ …
وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی تازہ سیاسی صورت حال اور آئینی و قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی نہیں ایم پی سی (منی لانڈرنگ پارٹی کانفرنس ہے)یہ ایم پی سی این آر او کی نئی درخواست ہے۔ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ شرکاءکی بھاری اکثریت منی لانڈرنگ میں مطلوب ہے،ن لیگ کی 11 رکنی وفد میں سے 8 نیب کو مطلوب ہیں،حکومت کو گھبراہٹ کا طعنہ دینے والے لیڈر محلات کے تہہ خانوں سے بول رہے ہیں،اپوزیش جو بھی کرے حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی۔بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف جانتے ہیں واپس آئے تو شہباز پھر استقبال نہیں کرے گا،نواز شریف جب بھی واپس آئے ریاست کے مہمان نہیں ریاست کے مجرم ہوں گے۔








