اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر پوری قوم سے مخالفت کا اعلان تھا جس کا انہوں نے برملا اظہار کیا ہے۔ اتوا ر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں ان کی لڑائی وزیر اعظم عمران خان سے نہیں بلکہ ان لوگوں کے ساتھ ہے …
نواز شریف کی تقریر پوری قوم سے مخالفت کا اعلان تھا جس کا انہوں نے برملا اظہار کیا ہے،وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تقریر پوری قوم سے مخالفت کا اعلان تھا جس کا انہوں نے برملا اظہار کیا ہے۔ اتوا ر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں ان کی لڑائی وزیر اعظم عمران خان سے نہیں بلکہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو انہیں اقتدار میں لائے اور وزیر اعظم عمران خان کو عوام نے اقتدار تک پہنچایا اور نواز شریف کا بیانیہ قوم کی مخالفت میں تھا۔








