کیمبرج کو امتحانات لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے،وفاقی وزیر شفقت محمود

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کیمبرج کو امتحانات لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے، حکومت نے تیار کردہ جنرل پالیسی کے تحت تمام تعلیمی اداروں کو 15 جولائی سے امتحانات لینے کی اجازت دےدی تھی۔ اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ حکومت نے 15 …

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کیمبرج کو امتحانات لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے، حکومت نے تیار کردہ جنرل پالیسی کے تحت تمام تعلیمی اداروں کو 15 جولائی سے امتحانات لینے کی اجازت دےدی تھی۔ اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ حکومت نے 15 جولائی سے بنائی گئی جنرل پالیسی کے تحت تمام تعلیمی اداروں کو امتحانات لینے کی اجازت دےدی تھی اور اب یہ کیمبرج پر ہے کہ وہ امتحانات لینے یا نہ لینے کا کیا فیصلہ کرتی ہے، یہ فیصلہ کرنا حکومت کا کام نہیں۔