اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی و دیگر ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے حتمی انتخابی فہرست کی اشاعت 4 اکتوبر 2020ءکو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 شارٹ میسج سروس اپ ڈیٹ کر دیا ہے لہٰذا رائے دہندگان حتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کو اس سروس …
الیکشن کمیشن کا بلدیاتی ، ضمنی انتخابات کیلئے حتمی انتخابی فہرست کی اشاعت 4 اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی و دیگر ضمنی انتخابات کے انعقاد کیلئے حتمی انتخابی فہرست کی اشاعت 4 اکتوبر 2020ءکو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائے دہندگان کی سہولت کے پیش نظر پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8300 شارٹ میسج سروس اپ ڈیٹ کر دیا ہے لہٰذا رائے دہندگان حتمی انتخابی فہرستوں کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کو اس سروس کے ذریعے چیک کر سکتے ہیں۔ رائے دہندگان اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات کے علاوہ دفتر ضلعی الیکشن کمشنر کا رابطہ نمبر، الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن کا نمبر اور الیکشن کمیشن کا ویب سائٹ لنک کی تفصیل بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ سے فارم۔21 برائے اندراج/منتقلی، فارم۔22 برائے اعتراض/حذف ووٹ اور فارم۔23 برائے کوائف درستگی بھی ڈاﺅن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ انتخابی فہرستیں 4 اکتوبر 2020ءسے عوام کے معائنہ کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر/رجسٹریشن آفیسروں کے دفاتر میں آویزاں کر دی جائیں گی۔







