کابل ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) نیٹو نے افغانستان میں القاعدہ کی سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔افغان ذرائع ابلاغ نے نیٹو اور امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کے حوالے سے بتایا ہے کہ القاعدہ نے سیکورٹی خلا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان کے دور دراز کے علاقوں میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ امریکہ نے 2001 ءمیں القاعدہ کے خلاف جنگ کے …
افغانستان میں القاعدہ کی بڑھی ہوئی سرگرمیوں پر نیٹو کی تشویش

مزید خبریں
کابل ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) نیٹو نے افغانستان میں القاعدہ کی سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔افغان ذرائع ابلاغ نے نیٹو اور امریکی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کے حوالے سے بتایا ہے کہ القاعدہ نے سیکورٹی خلا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان کے دور دراز کے علاقوں میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ امریکہ نے 2001 ءمیں القاعدہ کے خلاف جنگ کے بہانے افغانستان پر لشکرکشی کی تھی تاہم اس کا خاطر کا خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی، بدامنی، عدم استحکام اور مسلح گروہوں کے حملوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔








