گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا فٹبال سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مشکلات پر قابو پانا شروع کردیا ہے، وزیر اعظم پاکستان کو دیگر ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ملک کے اندر وہ نظام لایا جائے گا جس کی خواہش قائداعظم? اور علامہ اقبال? نے کی تھی، اپوزیشن جو مرضی کرلے وزیر …

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مشکلات پر قابو پانا شروع کردیا ہے، وزیر اعظم پاکستان کو دیگر ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ملک کے اندر وہ نظام لایا جائے گا جس کی خواہش قائداعظم? اور علامہ اقبال? نے کی تھی، اپوزیشن جو مرضی کرلے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی مدت پورے کرے گی،نواز شریف کسی ڈیل کے تحت نہیں بیماری کا بہانہ کر کے ملک سے گئے انہیں ملک واپس آکر کر قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس دینی ہی ہوگی۔وہ دَورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پر فلڈ لائٹ فٹبال سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر ایم پی اے سعید احمد سعیدی، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید، پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق،ڈی پی او عمر فاروق سمیت ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سرکاری افسران اور پی ٹی آئی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھےـگورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے ملک کی ترقی کیلئے جو ہوسکا کرے گی۔ اْنہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صوبہ کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ آئندہ تین سال کے اندر پنجاب کے ہر دیہات تک پینے کا صاف پانی فراہم کردیا جائیگاـ انہوں نے کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میرا اپنا گھر ہے اس کی ترقی کیلئے جو کرسکا کرونگا۔ اْنہوں نے اس موقع پر ضلع کی ترقی کیلئے اقدامات اور بہترین کام پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی تعریف بھی کی۔ افتتاحی تقریب کے بعد گورنر پنجاب نے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرہ کی ٹیموں کے مابین نمائشی فٹبال میچ بھی دیکھا اور فاتح و رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئےـ