نیویارک۔6اکتوبر (اے پی پی): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے منفی معاشی اثرات کی بحالی کے لئے سرکاری شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بلاگ میں عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں کووڈ۔19 بحران سے نمٹنے کے لئے جامع اقدامات کررہے ہیں جن کے تحت صحت کے شعبے اور کاروباری بحالی سمیت بنیادی ضروری اشیا تک رسائی …
کووڈ۔19 کے منفی معاشی اثرات کی بحالی کے لئے سرکاری شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف

مزید خبریں
نیویارک۔6اکتوبر (اے پی پی): عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے منفی معاشی اثرات کی بحالی کے لئے سرکاری شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اپنے ایک بلاگ میں عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں کووڈ۔19 بحران سے نمٹنے کے لئے جامع اقدامات کررہے ہیں جن کے تحت صحت کے شعبے اور کاروباری بحالی سمیت بنیادی ضروری اشیا تک رسائی پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ حکومتوں کو چاہیے کہ وہ پوسٹ کووڈ۔19 کے بعد کاروباری سرگرمیوں کی بحالی میں لوگوں کی مدد کریں تاکہ اقتصادی سرگرمیوں کے اضافہ سے بے روزگاری کی شرح کو کم کیا جا سکے۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ اس حوالے سے پبلک سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔








