اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): چین نے فائیوجی ٹیکنالوجی کی تعمیر میں تیزی سے کام جاری رکھتے ہوئے 13 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران پانچ لاکھ سے زیادہ فائیو جی نیٹ ورک بیس اسٹیشن بنا لئے ہیں ۔چینی خبر رساں اداریکے مطابق وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا فائیوجی ٹیکنالوجی صارفین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک پر منسلک آلات کی تعداد 100 …
چین کا فائیوجی ٹیکنالوجی منصوبہ، پانچ لاکھ سے زیادہ فائیو جی نیٹ ورک بیس سٹیشن بنالئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): چین نے فائیوجی ٹیکنالوجی کی تعمیر میں تیزی سے کام جاری رکھتے ہوئے 13 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران پانچ لاکھ سے زیادہ فائیو جی نیٹ ورک بیس اسٹیشن بنا لئے ہیں ۔چینی خبر رساں اداریکے مطابق وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا فائیوجی ٹیکنالوجی صارفین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک پر منسلک آلات کی تعداد 100 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ایم آئی آئی ٹی کے نائب وزیر لیو لہیونگ نے کہا چین نے فائیوجی ٹیکنالوجی استعمال کو فروغ دینے کا ایک نمونہ ماڈل تشکیل دیا ہے جس سے معلوماتی ذرائع میں نمایاں اضافہ ہوگا جبکہ13 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران چین نے متعلقہ انفراسٹرکچر نیٹ ورک کی سہولیات کو فروغ دینے اور فائیوجی ٹیکنالوجی کی تحقیق اور ترقی کو تیز کرنے کے لئے ٹھوس بنیاد رکھنے اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے۔








