پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا دن 9 اکتوبر کو منایا جائے گا

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا دن 9 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ڈاک کی افادیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔1874 میں اس دن سوئٹزر لینڈکے شہر ''برن'' کے مقام پر عالمی ڈاک سے متعلق کانفرنس ہوئی جس میں جنرل پوسٹل یونین نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی گئی۔ اس معاہدے کو 22 ممالک نے منظور …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا دن 9 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں ڈاک کی افادیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔1874 میں اس دن سوئٹزر لینڈکے شہر ”برن” کے مقام پر عالمی ڈاک سے متعلق کانفرنس ہوئی جس میں جنرل پوسٹل یونین نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی گئی۔ اس معاہدے کو 22 ممالک نے منظور کیا۔ ڈاک کے عالمی دن کے موقع پرملک بھر میں ڈاک کی افادیت کے متعلق آگاہی واکس ،سیمینارز اور مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گا۔