موجود حکومت کی کوششوں سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر ہوا ہے، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ موجود حکومت کی کوششوں کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر ہوا ہے اور اس دیرینہ مسئلے پر پاکستان اور کشمیریوں کے موقف کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ای یو- پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ موجود حکومت کی کوششوں کے باعث مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر ہوا ہے اور اس دیرینہ مسئلے پر پاکستان اور کشمیریوں کے موقف کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ای یو- پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر سے ملاقات کے دوران کیاجنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی- ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور اس سے متعلق بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی، ملاقات میں وفاقی وزیر نے مسئلہ کشمیر پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور کشمیریوں کے موقف کو اجاگر کرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بڑا اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر مسلسل آواز بلند کرنا باعث اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا نہ صرف یورپ بلکہ برطانیہ اور امریکہ میں بھی مقیم پاکستانی اور کشمیری مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کر رہے ہیں اور اس کے بڑے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال وزیراعظم عمران خا ن کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور سپورٹ نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی نہ صرف مسئلہ کشمیر پر اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ بھارت کی ہندو انتہا پسند فاشسٹ ایجنڈے کو بے نقاب کرنے میں بھی اس کا بڑا اہم کردار ہے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ایسے فورمز کشمیریوں کے حقوق کی آواز کو دنیا تک پہنچانے میں بڑے اہم ہیں۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں کشمیریوں کے حقوق کی آواز اور بھی موثر انداز میں اٹھائیں گے۔ اس موقع پر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن کے چیئرمین نے مسئلہ کشمیر پر اپنے ادارے کی جانب سے کی گئی کوششوں سے متعلق وفاقی وزیر کو آگاہ کی۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے وفاقی وزیر کو مسئلہ کشمیر کو یورپ میں مزید اجاگر کرنے اور اس ضمن میں پاکستانی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کے لیے وفاقی وزیر کو یورپ آنے کی دعوت بھی دی۔ وفاقی وزیر نے چودہری پرویز اقبال لوسر کو ان کی خدمات کے صلہ میں انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔