کئی شہروں میں جوائنٹ ایکسپو سنٹر کے قیام پر پیشرفت ہوئی ہے ، عبدالرزاق داﺅد

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅدنے کہا ہے کہ وزارت تجارت سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور وزیر آباد کے شہروں کیلئے جوائنٹ ایکسپو سنٹر کے قیام کے وعدے پر آگے بڑھ رہی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکسپو سنٹر کے قیام کے حوالہ سے گذشتہ ہفتہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے اس آئیڈیا کو …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅدنے کہا ہے کہ وزارت تجارت سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور وزیر آباد کے شہروں کیلئے جوائنٹ ایکسپو سنٹر کے قیام کے وعدے پر آگے بڑھ رہی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکسپو سنٹر کے قیام کے حوالہ سے گذشتہ ہفتہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے اس آئیڈیا کو پسند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان شہروں کے چیمبرز کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی ہیں، اب وہ حکومت پنجاب سے ملاقات کریں گے تاکہ ایکسپو سنٹر کی عمارت کی تعمیر کیلئے جگہ کا انتخاب کرنے پر پیشرفت ہو سکے۔