پاکستان سمیت وسطی اورمغربی ایشیا کی حکومتوں کو اصلاحات کےلئے پرعزم ہونا چاہئیے،ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہاہے کہ پاکستان سمیت وسطی اورمغربی ایشیا کے ممالک کی حکومتوں کو کوویڈ 19 کے اقتصادی اثرات سے نمٹنے کیلئے اصلاحات کے عمل میں پرعزم ہونا چاہئیے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے پرنسپل اکانومسٹ برائے وسطی ومغربی ایشیا گنٹرسوگی یاترو اور بینک کے وسطی ومغربی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈایریکٹرجنرل وارنرای لائی پیچ نے اپنے حالیہ مشترکہ بلاگ …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہاہے کہ پاکستان سمیت وسطی اورمغربی ایشیا کے ممالک کی حکومتوں کو کوویڈ 19 کے اقتصادی اثرات سے نمٹنے کیلئے اصلاحات کے عمل میں پرعزم ہونا چاہئیے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کے پرنسپل اکانومسٹ برائے وسطی ومغربی ایشیا گنٹرسوگی یاترو اور بینک کے وسطی ومغربی ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈایریکٹرجنرل وارنرای لائی پیچ نے اپنے حالیہ مشترکہ بلاگ میں کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت وسطی اورمغربی ایشیا کے ممالک کی حکومتوں کو اصلاحات کاعمل جاری رکھنے اوراس کی سمت درست رکھنے کیلئے پرعزم رہنا ہوگا کیونکہ ایسانہ کرنے کی صورت میں اقتصادی سست روی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوویڈ 19 کے بحران کے اقتصادی اثرات قرضوں کے حجم اور خساروں میں اضافہ کی صورت میں پہلے سے ظاہرہوچکے ہیں۔اگر وسطی اورمغربی ایشیا کے ممالک کی حکومتوںنے مضراثرات کے ازالہ کیلئے اقدامات نہ کئے تواس سے ان ممالک میں مجموعی بڑھوتری اورپیداوارمیں کمی کے مسائل بڑھ جائیں گے جس سے ترقی میں وہ پیش رفت بھی ڈی ریل ہوسکتی ہے جو مشکلوں سے حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وسطی اورمغربی ایشیا کے ممالک کی حکومتوں کو اس ضمن میں علاقائی تعاون و رابطوں کوبڑھانے،ملکی سیاحت کے احیائ نو،رسد کی بنیادپرمعیشت کی بڑھوتری،معیشت کومتنوع بنانے اورنقل مکانی کرنے والے ورکروں کی پیداواری صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔