اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، ماں بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ہمراہ راولپنڈی میں زیر تعمیر زچہ بچہ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کہی۔ اس …
حکومت عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، ماں بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ہمراہ راولپنڈی میں زیر تعمیر زچہ بچہ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر انہیں زیر تعمیر ہسپتال کی تعمیر کا جائزہ اور درپیش مسائل کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا رہی ہیں، صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں بچے کی صحت پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے، عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔








