راولپنڈی۔6اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن شکست سے بچنا چاہتی ہے،اپوزیشن جماعتیں باہر نکلیں تو انہیں شکست ہی ہوگی، اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا کے پھیلاﺅ? کا اندیشہ ہے ، 31دسمبر سے 20 فروری تک مسلم لیگ ش بنے گی، شہباز شریف اپنی حفاظت کے لیے خود اندر چلے گئے۔ منگل کووفاقی وزیر نے وزیر …
اپوزیشن شکست سے بچنا چاہتی ہے،اپوزیشن جماعتیں باہر نکلیں تو انہیں شکست ہی ہوگی، شیخ رشید

مزید خبریں
راولپنڈی۔6اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن شکست سے بچنا چاہتی ہے،اپوزیشن جماعتیں باہر نکلیں تو انہیں شکست ہی ہوگی، اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا کے پھیلاﺅ? کا اندیشہ ہے ، 31دسمبر سے 20 فروری تک مسلم لیگ ش بنے گی، شہباز شریف اپنی حفاظت کے لیے خود اندر چلے گئے۔ منگل کووفاقی وزیر نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ ماں بچہ ہسپتال کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور میڈیا کو بتایاکہ ماں بچہ ہسپتال کا 90فیصد کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے تاہم کچھ رکاوٹوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی جوکہ اب دور ہوجائے گی۔وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سیلف پروٹیکشن میں اندر چلاگیا ہے، اگلے چند ماہ اہم ہیں، اکتیس دسمبر سے 20 فروری تک مسلم لیگ ش بن جائے گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف غداری کا مقدمہ عام شہری نے درج کروایا، ریڑھی والے سے لے کر عام آدمی تک سب میرے ساتھ شوق سے تصاویر بنواتے ہیں، مجھے عام آدمی کا نمائندہ ہونے پر فخر ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ اپوزیشن کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، مجھے ڈر ہے اپوزیشن کے جلسوں کی وجہ سے ملک میں وائرس نہ پھیل جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں نے کبھی شکایت نہیں لگائی،جب فون آیا تو مشرف کے پاس بیٹھا تھا، اس عمرمیں جھوٹ نہیں بولتا، اسی ہفتے ایم ایل ون منصوبے پر بھی کام شروع ہوجائےگا اور ایک لاکھ ملازمتیں ملیں گی۔ زرداری کے حوالے سے ایک سوال پر شیخ رشید نے کہاکہ میں آصف زرداری کا ترجمان نہیں، پہلے بلو رانی مجھ سے ناراض ہے،آپ اس سے میرا بریک اپ کروانا چاہتے ہیں.،غداری کے مقدمہ میں عمران خان کا کوئی لینا دینا نہیں، مریم نواز کا اس وقت تک احترام کروں گا جب تک وہ میرے بارے میں کچھ نہیں بولیں گی۔اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ ماں بچہ ہسپتال کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔








