اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ میں وافر مقدار میں گندم اور چینی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وہ منگل کو یہاں گندم اور چینی کے موجود سٹاک، طلب و رسد، مستقبل کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے حوالے سے کی جانے والی درآمد …
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ، گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ میں وافر مقدار میں گندم اور چینی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وہ منگل کو یہاں گندم اور چینی کے موجود سٹاک، طلب و رسد، مستقبل کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے حوالے سے کی جانے والی درآمد اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ محمد حماد اظہر، سید فخر امام، مشیران عبدالرزاق داو¿د، ڈاکٹر عشرت حسین، معاونین خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ وزراتوں کے سیکرٹری صاحبان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو گندم اور چینی کے موجود سٹاک اور درآمد کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گندم اور چینی کی وافر دستیابی کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاو¿ن کیا جائے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ گندم کی ریلیز کو مزید بڑھایا جائے تاکہ مارکیٹ میں وافر مقدار میں گندم کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ درآمدکی جانے والی گندم کے ملک میں پہنچنے کا تفصیلی شیڈول پیش کیا جائے۔ چینی کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ چینی ملوں میں موجود سٹاک کی فزیکل ویری فیکیشن کرائی جائے۔ وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ گنے کی کرشنگ کی تاریخ کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔ وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب اور چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ گنے کی سرکاری قیمت کا اعلان بھی جلد از جلد کیا جائے۔








