کوئٹہ۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان فوڈاتھارٹی کو کوئٹہ اور خضدار میں فوڈ ٹیسٹنگ کے لئے موبائل لیب کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے، کابینہ نے بلوچستان میں خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی، صوبائی سطح پر خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے، انہیں سیاسی نمائندگی دینے اور یکساںمواقع فراہم کرنے کے لئے بلوچستان صنفی …
جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

مزید خبریں
کوئٹہ۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان فوڈاتھارٹی کو کوئٹہ اور خضدار میں فوڈ ٹیسٹنگ کے لئے موبائل لیب کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے، کابینہ نے بلوچستان میں خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی، صوبائی سطح پر خواتین کے کردار کو اجاگر کرنے، انہیں سیاسی نمائندگی دینے اور یکساںمواقع فراہم کرنے کے لئے بلوچستان صنفی مساوات اور وویمن امپاورمنٹ پالیسی 2020-24ئ کی منظوری بھی دے دی، صوبائی کابینہ نے سابقہ صوبائی ایڈمنسٹریٹرڈ بلوچستان کنٹینیوایشن آف لاز برائے قبائلی علاقہ جات بل 2020ئ کے ڈرافٹ کی بھی منظوری دی جس میں بلوچستا ن کے قبائلی علاقہ جات میں لاگو ہونے والے قوانین کو ان کی حالت میں برقرار رکھنے کا فیصلے کیا گیا، صوبائی کابینہ نے مختلف محکموں کی مختلف اسامیوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے اصولی موقف اپناتے ہوئے اس حوالے سے محکمہ قانون وپارلیمانی امور، خزانہ اور محکمہ ہائے ملازمت وعمومی نظم ونسق کو ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے اس حوالے سے مزید مشاورت کے ساتھ تجاویز اور سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی، کابینہ نے دریائے ڈڈی، خودان، دشت ضلع کیچ میں پل کی تعمیر کے لئے لاگت میں اضافے کی منظوری بھی دے دی، صوبائی کابینہ نے اسلام آباد میں بلوچستان کے رہائشی سرکاری ملازمین کے لئے رہائشی سہولیات (پروسیجر فار الاٹمنٹ) رولز 2020ئ کی بھی منظوری دے دی جس کا مقصد صوبائی اور صوبے سے تعلق رکھنے والے وفاقی ملازمین کو اسلام آباد میں رہائش کی سہولیات کی فراہمی ہے جس کے لئے ان کو اپنے اضلاع کے لوکل اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی تصدیق بھی متعلقہ حکام سے کرانی ہوگی، کابینہ نے محکمہ صحت کے ملازمین کو موثر اندازسے امور کی انجام دہی جاری رکھنے کے لئے محکمہ کے پیرامیڈیکس کے 2سے 14گریڈ والے ملازمین کے لئے پروفیشنل الا ﺅنس اور 1سے 4گریڈ والے ملازمین کے لئے رسک الا ﺅنس کی منظوری بھی دے دی، جبکہ کابینہ میں پیش کئے جانے والے پاک اومان ہسپتال 2020ئ بل بھی کابینہ کی جانب سے منظور کرلیاگیا،کابینہ نے کورونا وائرس کی موثر روک تھام اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے لئے کووڈ۔19سے متعلق فنڈز کے اجرائ اورا س حوالے سے احسن حکمت عملی ترتیب دینے کی منظور دے دی جس کے تحت وائرس کی روک تھام کے لئے ضروری آلات کی خریداری، قرنطینہ کے نظام کو موثر بنانے اور ٹیسٹنگ کے طریقہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا۔کابینہ نے جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ(ریوائزڈ پالیسی) 2020ئ کی منظوری بھی دے دی جس کے تحت صحافیوں کو پیش آنے والے حادثات اور اموات کی صورت میں مالی معاونت فراہم کرناہے جس سے ذرائع ابلاغ سے منسلک افراد کو حکومت کی جانب سے مالی تعاون مل سکے گا جبکہ کابینہ نے گورنمنٹ سائنس کالج کوئٹہ کے اضافی کلاسز لینے والے اساتذہ کو معاوضے کی مدمیں بقایاجات کی ادائیگی کی منظوری بھی دے دی،اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں صوبے کی انتظامی اور مالی امور کو ایک درست سمت دینی ہے، ایک ایسے میکنزم اور لائحہ عمل کو ترتیب دینا ہے جس سے مجموعی طور پر ایک بہتر تبدیلی آئے اور عوام بھی حکومت کے احسن اقدامات کے ثمرات سے استفادہ کرے، انہوں نے کہا کہ ہمیں مثبت انداز سے حکومت کے ترقیاتی اقدامات اور پالیسیوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ صوبے کی عوام حکومت کے عملی اقدامات سے مستفید ہوں اور اس حوالے سے میڈیا کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور تمام شعبوں میں ہونے والے دیگر مثبت اقدامات کی بھرپور تشہیر کی ہوسکے اور صوبے کی عوام کو حکومت کے ترقیاتی وڑن سے متعلق موثر آگاہی فراہم ہوسکے، انہوں نے کہا کہ اراکین کابینہ بھی اس حوالے سے بلوچستان کے تعمیری عکس کو نمایاں کرنے کے لئے عملی طور پر اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لائے تاکہ سرکاری سطح پر عوام کو حکومت کے ترقیاتی اقدامات کے ثمرات مل سکیں۔








