نواز شریف سیاسی بیان بازی کا کھیل کھیل رہے ہیں،وفاقی وزیرا?بی وسائل فیصل واوڈا

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی کو لیڈر بنانے اور انہیں پاکستان کی سیاست میں واپس لانے کیلئے سیاسی بیان بازی کا کھیل کھیل رہے ہیں، عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو مجرم قرار دیا ہے اور ان کے ساتھ ملکی قوانین کے تحت سلوک کیا جائے گا۔ منگل کو نجی ٹی وی …

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی کو لیڈر بنانے اور انہیں پاکستان کی سیاست میں واپس لانے کیلئے سیاسی بیان بازی کا کھیل کھیل رہے ہیں، عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کو مجرم قرار دیا ہے اور ان کے ساتھ ملکی قوانین کے تحت سلوک کیا جائے گا۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ڈیڑھ دو سال تک این آر او لینے کیلئے سرتوڑ کوشش کی نہیں ملا تو انہوں نے قومی اداروں کے خلاف بیان بازی شروع کر دی ہے، سابق وزیراعظم کا بیانیہ ملکی مفاد میں نہیں ہے البتہ بھارت ان کے بیانیے سے خوش ہوا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ایسا ماحول بنا دیا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، اب وہ صحت مند اور ہشاش بشاش ہیں، انہوں نے سیاسی سرگرمیاں بھی شروع کر دی ہیں لیکن واپس آنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب عدالت نے نواز شریف کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، حکومت انہیں واپس لانے کیلئے تمام تر قانونی تقاضے پورے کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف سمیت دیگر ن لیگی رہنماﺅں کے خلاف بغاوت کے مقدمات سے حکومت کو کوئی لینا دینا نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی اس ایشو پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔