اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے چندہ دینے پر شارجہ کی شیخہ جواہر کا شکریہ ادا کیا ہے۔منگل کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے میں فراخ دلی سے تعاون …
شوکت خانم ہسپتال کے لیے چندہ دینے پر شیخہ جواہر کے شکر گزار ہیں، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے چندہ دینے پر شارجہ کی شیخہ جواہر کا شکریہ ادا کیا ہے۔منگل کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے میں فراخ دلی سے تعاون کرنے پر شارجہ کے حکمران کی اہلیہ شیخہ جواہر بنت محمد ال قاسمی کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے پشاور کینسر ہسپتال میں 1.2 ملین ڈالر کی شراکت کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔








