کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین شاید رواں سال کے اختتام تک فراہم کر دی جائے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا۔7اکتوبر (اے پی پی): عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین شاید رواں سال کے اختتام تک فراہم کر دی جائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے 2 روزہ اجلاس میں کورونا وائرس کی وبا پر عالمی ردعمل اور جرمنی، برطانیہ اور ا?سٹریلیا سمیت دیگر ممالک کی اقوام متحدہ کو مضبوط بنانے کے …

جنیوا۔7اکتوبر (اے پی پی): عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین شاید رواں سال کے اختتام تک فراہم کر دی جائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے 2 روزہ اجلاس میں کورونا وائرس کی وبا پر عالمی ردعمل اور جرمنی، برطانیہ اور ا?سٹریلیا سمیت دیگر ممالک کی اقوام متحدہ کو مضبوط بنانے کے لیے اصلاحات لانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے زور دیا کہ تمام سربراہان مملکت یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور ویکسین کی تیاری اور فراہمی کے بعد اس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے کیونکہ کورونا وائرس سے متاثرہ پوری دنیا کو اس سے بچائو کی ویکسین کی ضرورت ہو گی اور امید ہے کہ رواں سال کے اختتام تک ویکسین فراہم کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ماضی میں کی گئی اپنی خامیوں اور کوتاہیوں سیسیکھنے کی ضرورت ہے اور ان خامیوں پر قابو پا کر کورونا وائرس سے بچائو کے اقدامات کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت عالمی ادارہ صحت کی تیار کردہ 9 ویکسینز تجرباتی مراحل میں ہیں اور عالمی ادارہ صحت نے ا?ئندہ سال کے اختتام تک 2 ارب خوراکوں کی تقسیم کا عزم کر رکھا ہے۔