اپوزیشن ذاتی مفادات کے لئے انتشار پیدا کررہی ہے ،علی محمدخان

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں عوامی معاملات کو اٹھانے کے بجائے اپنے ذاتی مفاد کے تحفظ کے لئے ملک میں انتشار پیدا کررہی ہے۔پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بڑی کرپٹ جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کے لئے انتشار پیدا کررہی ہے …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں عوامی معاملات کو اٹھانے کے بجائے اپنے ذاتی مفاد کے تحفظ کے لئے ملک میں انتشار پیدا کررہی ہے۔پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بڑی کرپٹ جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کے لئے انتشار پیدا کررہی ہے تاہم پی ٹی آئی کی حکومت جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لئیکوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب نواز بدعنوانی پوری طرح سے بے نقاب ہوگئی تھی تو اب وہ ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک میں جمہوریت کے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کا ایک لازمی حصہ رہی ہے تاہم حکومت کے خلاف ان کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گی جبکہ حکومت مخالفین کوبھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑئے گا۔ انہوں نے حزب اختلاف کی تنقید کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت صرف ماضی کی حکومتوں کی ناکامی کی ادائیگی کررہی ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کی حکومت کو نیب کے اقدامات کا الزام نہ لگائیں چیئرمین نیب کی تقرری مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں کیونکہ وہ ملک میں ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے قومی خزانے کو لوٹا اور ملک کی معاشی بربادی کا باعث بنیاورکہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ماضی میں غیر جمہوری حکومتوں کے بڑے حامی تھے اور اب وہ جمہوریت کے حق میں آواز بلند کررہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف کو واپس لانے اور عدالت میں پیش کرنے کی کوشش کرئے گی۔