واشنگٹن/نئی دہلی/ریوڈی جنیرو۔7اکتوبر (اے پی پی): دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ60لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک10 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 78لاکھ 42 ہزارسے زائد ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، …
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ60 لاکھ تک پہنچ گئی، 10 لاکھ54 ہزار افراد ہلاک

مزید خبریں
واشنگٹن/نئی دہلی/ریوڈی جنیرو۔7اکتوبر (اے پی پی): دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3کروڑ60لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک10 لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 78لاکھ 42 ہزارسے زائد ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے امریکہ دنیا بھر میں پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اموات کے اعداد و شمار میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں اب تک کورونا وائرس سے 1054712 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، متاثرین کی مجموعی تعداد7842172 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد 36052635 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد77 لاکھ 22 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک 2 لاکھ 15ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد7722746 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے فعال متاثرین کی تعداد2571379 ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 215822 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 49لاکھ 35 ہزار افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی بعض ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ادھر بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے72 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد67 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ 4ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد6757131 ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے72049 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید986 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد907847 ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ5744693 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 104591 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک برازیل میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد49 لاکھ 70ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک ایک لاکھ47 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے41906 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4970953سے تجاوز کرگئی ہے۔ برازیل میں اس وقت کورونا وائرس کے470511 فعال مریض ہیں۔ برازیل کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید819 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 147571ہے۔ برازیل میں اب تک 43 لاکھ 52 ہزار کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس کے مریضوں کے اعتبار سے دنیا کا تیسرا جبکہ ہلاکتوں کے حوالے سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔








