مانسہرہ۔ 7اکتوبر (اے پی پی): نیو بالاکوٹ سٹی (بکریال) کی تعمیر سے متعلق اشتہار 15 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعہ نیو بالاکوٹ سٹی کو ماڈل شہر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایرا اور این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صالح محمد خان اور بالاکوٹ کے عمائدین سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ ملاقات …
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعہ نیو بالاکوٹ سٹی کو ماڈل شہر بنایا جائے گا، چیئرمین ایرا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 7اکتوبر (اے پی پی): نیو بالاکوٹ سٹی (بکریال) کی تعمیر سے متعلق اشتہار 15 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعہ نیو بالاکوٹ سٹی کو ماڈل شہر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایرا اور این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صالح محمد خان اور بالاکوٹ کے عمائدین سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی احمد حسین شاہ، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم، ڈائریکٹر جنرل ایریا بریگیڈیئر عاصم اور بالاکوٹ گرلاٹ سے تعلق رکھنے والے متاثرین زلزلہ بھی موجود تھے۔ رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان نے چیئرمین ایرا کو زلزلہ متاثرین کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 برس گذرنے کے باوجود متاثرین کو بکریال سٹی میں پلاٹ الاٹ نہیں ہو سکے، اب بھی کئی متاثرین عارضی شیلٹرز میں رہائش پذیر ہیں۔ چیئرمین ایرا لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے وفد کو بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق نیو بالاکوٹ سٹی منصوبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ماڈل کو اپنانا جائے گا، منصوبہ کی تکمیل کیلئے اس سے وابستہ کلیمز کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کو معاوضوں کی ادائیگی اور متاثرین زلزلہ کو پلاٹ کی الاٹمنٹ جلد مکمل کر لی جائے گی اور منصوبہ پر کام شروع کرنے کیلئے 15 نومبر کو اشتہاری جاری کر دیا جائے گا، ملک کی نامور تعمیراتی کمپنیاں نیو بالاکوٹ سٹی منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں اور حکومت اس سلسلہ میں ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔








