مکہ مکرمہ۔7اکتوبر (اے پی پی): مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مقدس مساجد میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور سینیٹائزنگ کے لیے سمارٹ روبوٹ کا افتتاح کیا ہے، سمارٹ روبوٹ بند مقامات پر وبا کے انسداد میں معاون ثابت ہوگا۔ سعودی خبررساں اداریکے مطابق اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ جدید روبوٹ کے استعمال سے وبا اور بیماریوں …
مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ کے لیے سمارٹ روبوٹ کا افتتاح

مزید خبریں
مکہ مکرمہ۔7اکتوبر (اے پی پی): مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مقدس مساجد میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور سینیٹائزنگ کے لیے سمارٹ روبوٹ کا افتتاح کیا ہے،
سمارٹ روبوٹ بند مقامات پر وبا کے انسداد میں معاون ثابت ہوگا۔ سعودی خبررساں اداریکے مطابق اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ جدید روبوٹ کے استعمال سے وبا اور بیماریوں کا سدباب ہوگا اور انھیں پھیلنے سے روکا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ کا بڑا نصب العین یہی ہے کہ زائرین کورونا وائرس سے محفوظ رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سمارٹ روبوٹ پیشگی انتباہ والے انتظام سے ا?راستہ ہے اور یہ بند مقامات کی سینیٹائزنگ کرے گا، کیمرے سے لیس روبوٹ بیٹری سے ریچارج کیے جانے کے بعد پانچ سے ا?ٹھ گھنٹے انسانی مداخلت کے بغیر کام کرسکے گا۔ اس میں 23.8 لیٹر لیکوڈ رکھنے کی گنجائش ہے اور یہ ایک گھنٹے میں دو لیٹر دوا کا سپرے کرتا ہے اور ایک ہی بار 600 مربع میٹر کے بند حصے میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ اور دس میٹر ا?گے تک کی رکاوٹوں کا پتہ لگا لیتا ہے۔








