لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی): چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ کہ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں، اپوزیشن کی جانب سے ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ان جماعتوں کے پاس پاکستان کے عوام کی ترقی کا کوئی …
اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں،مومنہ وحید

مزید خبریں
لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی): چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ کہ اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت بچانے کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں، اپوزیشن کی جانب سے ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ان جماعتوں کے پاس پاکستان کے عوام کی ترقی کا کوئی پروگرام نہیں اور عوام کے مسترد شدہ عناصر ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں، آج اکٹھی ہونے والی اپوزیشن جماعتیں بہت جلدایک دوسرے سے الگ ہوجائیں گی،اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اور یہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے اقتدار میں رہ کر معیشت کو تباہ کیا مگر قوم کا پیسہ لوٹنے والے اب عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، عوام باشعور ہیں اور نا اہل و کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام اپوزیشن کے غیر جمہوری طرز عمل سے یکسر لاتعلق ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کو سیاسی کثافتوں سے پاک کرے گی۔








