کراچی۔7اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام علاقوں کی یکساں ترقی حکومت کی ترجیح ہے،سیاسی اختلافات اپنی جگہ ،عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے مزار پر پھولوں کی چادر …
شہر قائد میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گے، ہمارے تمام اقدامات کا مقصد کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینا ہیفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
کراچی۔7اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام علاقوں کی یکساں ترقی حکومت کی ترجیح ہے،سیاسی اختلافات اپنی جگہ ،عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ بعدازاں انہوں نے مہمانوں کے تاثرات کے لئے رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صدر حلیم عادل شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت نے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،شہر قائد میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گے، ہمارے تمام اقدامات کا مقصد کراچی کے شہریوں کو ریلیف دینا ہے، کراچی والوں نے انتخابات میں تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست کرنے والوں کے پیچھے ذاتی مفاد ہے،عوام نے تحریک انصاف کو احتساب اور کرپشن کے خاتمے کیلئے مینڈیٹ دیا ہے، قوم ذاتی مفاد کیلئے اداروں کے خلاف مذموم مہم کو برداشت نہیں کریں گے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کی توجہ عوام کی خوشحالی اور مسائل کے حل پر مرکوز ہے،ماضی کی حکومتوں نے اداروں کو کمزور کیا۔وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ تمام اقدامات کا مقصد معاشی سرگرمیو ں کا فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے، حکومتی پالیسیوں سے معاشی اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔








