اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے سند ھ حکومت کو کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کرانے اور ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں وزارت سائنس …
کراچی کی ترقی تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،فواد چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے سند ھ حکومت کو کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کرانے اور ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی اور وزارت میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کے لئے وزارت سائنس کی معاونت کی پیشکش کی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں الیکٹرک بسیں متعارف کروانے کے لیئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر سندھ اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مابین کراچی میں ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس سلسلے میں سندھ حکومت کو ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے بھی تعاون کی پیشکش کی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی کی ترقی تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فواد چوہدری کی سربراہی میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہا۔








