لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی): پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز کے درمیان ایک مثبت اور تعمیری اجلاس گذ شتہ روز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکانے نیک نیتی کے ساتھ شکایات، تنازعات سمیت تمام معاملات پرمثبت انداز میں دوطرفہ تبادلہ خیال کیا، دونوں فریقین نے تمام خدشات کے بارے میں اپنا نقطہ نظر واضح کیا۔ اس دوران پاکستان …
پی سی بی کی ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز مالکان سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی): پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز کے درمیان ایک مثبت اور تعمیری اجلاس گذ شتہ روز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکانے نیک نیتی کے ساتھ شکایات، تنازعات سمیت تمام معاملات پرمثبت انداز میں دوطرفہ تبادلہ خیال کیا، دونوں فریقین نے تمام خدشات کے بارے میں اپنا نقطہ نظر واضح کیا۔ اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کو ایک مجوزہ مسودہ پیش کیا، یہ مسودہ فرنچائز مالکان کی درخواست پر بنایا گیا ہے جس میں انہوں نے پی سی بی کو ایک موزوں اور مناسب ماڈل کے تلاش کی درخواست کی تھی،دونوں فریقین نے آئندہ ہفتوں میں اس نئے ماڈل سے متعلق اپنی فنانشل اور آپریشنل ٹیموں سے مشاورت اورتمام معاملات کو جلد از جلدباہمی اتفاق رائے سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔








