وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی اے پی این ایس کے عہدیداران سے ملاقات

کراچی۔7اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے اے پی این ایس کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ صدر اے پی این ایس حمید ہارون نے وزیر اطلاعات کو پرنٹ میڈیا اور خصوصاً سندھی اخبارات کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی اور دیگر عہدیداران نے بھی اظہار خیال کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و …

کراچی۔7اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے اے پی این ایس کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ صدر اے پی این ایس حمید ہارون نے وزیر اطلاعات کو پرنٹ میڈیا اور خصوصاً سندھی اخبارات کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی اور دیگر عہدیداران نے بھی اظہار خیال کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مجھے آپ لوگوں سے مل کر بے حدخوشی اور اپنائیت محسوس ہورہی ہے، میری خوش قسمتی ہے کہ میری وزارت کا تعلق لکھنے والے طبقے سے ہے،خود کو آپ کے قبیلے سے سمجھتا ہوں، آپ کے مسائل حل ہونے والے ہیں، جو صحافت کے پیشے سے منسلک نہیں،انہیں اپنی صفوں سے نکالنا ہو گا۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈمی اخبارات کی نشاندہی کرنا ہے،ایسے عناصر عامل صحافیوں کی اہمیت کو متاثر کرتے ہیں، اس سلسلے میں اے پی این ایس کا تعاون درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اشتہارات کے اجرائ کے میکانیزم کو شفاف بنایا ہے، ایسا نظام چاہ رہے ہیں جس میں کسی کی اجارہ داری نہ ہو بلکہ سب کے لئے یکساں مواقع ہوں، امور کو شفاف انداز سے چلانے میں تمام مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت دیگر علاقائی اخبارات ہمارے لئے بڑے اہم ہیں۔