وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ڈاکٹر فروغ نسیم اور پی ٹی ائی کے سینئر وکیل شاہد گوندل کی ملاقات

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وکیل شاہد گوندل نے اہم ملاقات کی۔ وزارت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اہم قانونی مسائل اور پیچیدگیوں پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اور شاہد گوندل نے اہم قانونی مسائل کے حوالے سیحل پیش کئے۔ وزیراعظم نے قانون …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وکیل شاہد گوندل نے اہم ملاقات کی۔ وزارت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اہم قانونی مسائل اور پیچیدگیوں پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اور شاہد گوندل نے اہم قانونی مسائل کے حوالے سیحل پیش کئے۔ وزیراعظم نے قانون کی بالادستی پر عملدرآمد کیلئے مختلف پہلوئوں پر اظہار خیال کیا اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اور شاہد گوندل ایڈووکیٹ سے تجاویز لیں۔