پی سی بی اورپی ایس ایل کی فرنچائزز کا اجلاس، شکایات اورتنازعات پردوطرفہ تبادلہ خیال

اہور۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز کے درمیان اجلاس بدھ کے روز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں منعقد ہوا، ترجمان کے مطابق اجلاس کے شرکا نے شکایات، تنازعات سمیت تمام معاملات پر مثبت انداز میں دوطرفہ تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کو ایک مجوزہ مسودہ پیش کیا جو فرنچائز مالکان کی درخواست پر …

اہور۔7اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز کے درمیان اجلاس بدھ کے روز نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں منعقد ہوا، ترجمان کے مطابق اجلاس کے شرکا نے شکایات، تنازعات سمیت تمام معاملات پر مثبت انداز میں دوطرفہ تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کو ایک مجوزہ مسودہ پیش کیا جو فرنچائز مالکان کی درخواست پر بنایا گیا ہے، جس میں انہوں نے پی سی بی کو ایک موزوں اور مناسب ماڈل کے تلاش کی درخواست کی تھی، اجلاس میںدونوں فریقین نے آئندہ ہفتوں میں اس نئے ماڈل سے متعلق اپنی فنانشل اور آپریشنل ٹیموں سے مشاورت اورتمام معاملات کو جلد از جلدباہمی اتفاق رائے سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔