سابق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے وزیراعظم پر عائد کئے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں، شہزاد اکبر

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے بدھ کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کی جانب سے وزیراعظم پر عائد کئے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بشیر میمن کا ایف آئی اے …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے بدھ کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کی جانب سے وزیراعظم پر عائد کئے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بشیر میمن کا ایف آئی اے کے سربراہ کے طور پر تقرر کیا گیا تھا جبکہ نواز شریف نے اپنے دور میں انہیں آزاد جموں و کشمیر کے انسپکٹر جنرل کے طور پر تعینات کیا تھا جس کی وجہ سے وہ انہیں فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس لانا ضروری ہے اور ان کے ساتھ مجرم کی حیثیت سے برتاو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ ان کی حوالگی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔