اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ لیں جی آج احسن اقبال نے خود کو ہی شرم حیا کا کہہ دیا ،پتہ نہیں تھا آپ اتنے بے وقوف بھی ہیں۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جن گاڑیوں کا آپ کہہ رہے ہیں …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا احسن اقبال کے ٹویٹ پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ لیں جی آج احسن اقبال نے خود کو ہی شرم حیا کا کہہ دیا ،پتہ نہیں تھا آپ اتنے بے وقوف بھی ہیں۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جن گاڑیوں کا آپ کہہ رہے ہیں یہ ساری گاڑیاں آپ ہی کی کرپشن اور گندگی کا نتیجہ ہے ،آپ لوگوں نے خریدی تھیں۔انہوں نے کہا کہ یاد ہے ان میں سے ایک مریم صفدر بھی غیر قانونی طور ہر استعمال کر رہی تھیں جو حکومت نے برآمد کی تھی۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ارسطو جی شرم اور حیا کا واقعی بہت ہی شدید بحران پایا جاتا ہے ،ساری کی ساری ن لیگ میں اگر یہ گاڑیاں ہماری حکومت نے خریدی ہیں تو ہم پر لعنت اگر یہ آپ کے دور میں خریدی گئی تھیں تو خریدنے والوں پر اللّٰہ تعالیٰ کی لعنت اور پھٹکار ہو۔








