اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا منشور عوام کی عملی خدمت کرنا ہے، سرکاری اداروں کو ہر صورت عوام کی خدمت کا پابند بنایا جائے، گورننس سسٹم کی بہتری عوام اور سرکاری اداروں کے مابین بہتر راوبط سے مشروط ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق سرکاری اداروں، محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کا …
پی ٹی آئی حکومت کا منشور عوام کی عملی خدمت کرنا ہے، سرکاری اداروں کو ہر صورت عوام کی خدمت کا پابند بنایا جائے،عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا منشور عوام کی عملی خدمت کرنا ہے، سرکاری اداروں کو ہر صورت عوام کی خدمت کا پابند بنایا جائے، گورننس سسٹم کی بہتری عوام اور سرکاری اداروں کے مابین بہتر راوبط سے مشروط ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق سرکاری اداروں، محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل شہریوں کی شراکتی گورننس کے فروغ کیلئے قائم کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے سرکاری ادارے موثر خدمات فراہم کر سکیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کا سب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال ہو گیا ہے، تمام صوبوں میں سٹیزن پورٹل پر افسران کے 8864 ڈیش بورڈز کو ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے جو وزیراعظم عمران خان کا کمزور اور بے سہارا افراد کے لئے ایک بڑا اقدام ہے۔ اس سلسلہ میں وزیراعظم آفس نے ملک بھر کے 8864 سے زائد سرکاری دفاتر، تمام وفاقی سیکرٹریز،چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس کے تحت سرکاری افسران کو اپنے ڈیش بورڈز سے کمزور طبقہ کی شکایات درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور بالخصوص بزرگ شہریوں، بیوہ خواتین، معذور افراد کی سہولت کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے سرکاری اداروں کیلئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا ہے اور اب ضرورت مند شہریوں کو اپنی شکایات کے لئے متعلقہ ادارے جانے کی ضرورت نہیں ہو گی، کسی بھی قریبی سرکاری دفتر میں عملہ شہری کی شکایات درج کرنے کا پابند ہو گا، سرکاری ادارے شہری کی شکایت فوری متعلقہ محکمہ کو بھیجنے کے بھی پابند ہوں گے۔ شہریوں کو سہولت سے آگاہ کرنے کے لئے آگاہی مہم بھی شروع کی جائے گی۔








