جان کیری کی روس کے ساتھ شام پر مذاکرات منقطع کرنے کی دھمکی

129

واشنگٹن ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر شامی تنازعے کے حوالے سے بات چیت کی ہے اور انھیں خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے حلب پر حملے نہیں روکے تو واشنگٹن شامی تنازعے پر مذاکرات منقطع کردے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان کیری نے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کو یہ بھی باور کرایا ہے کہ شام میں جہادی گروپوں پر حملوں کے لیے روس اور امریکا کے مشترکہ فوجی سیل کی تشکیل کا معاملہ بھی مو¿خر کردیا جائے گا