اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مستحکم خارجہ پالیسی کیلئے ملکی معیشت کا استحکام ناگزیر ہے ،ہمیں ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ اپنی تجارت اور ایکسپورٹ کے حجم کو بڑھانا ہو گا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں معاشی سفارت کاری کے حوالے سے دوسرے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں مختلف …
مستحکم خارجہ پالیسی کیلئے ملکی معیشت کا استحکام ناگزیر ہے ،ہمیں ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ اپنی تجارت اور ایکسپورٹ کے حجم کو بڑھانا ہو گا،شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مستحکم خارجہ پالیسی کیلئے ملکی معیشت کا استحکام ناگزیر ہے ،ہمیں ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ اپنی تجارت اور ایکسپورٹ کے حجم کو بڑھانا ہو گا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزارت خارجہ میں معاشی سفارت کاری کے حوالے سے دوسرے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں مختلف ممالک میں قائم تیرہ پاکستانی سفارتخانوں کے سفرا نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں شریک سفرا نے معاشی سفارت کاری کے طے کردہ اہداف کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک مستحکم خارجہ پالیسی کیلئے ملکی معیشت کا استحکام ناگزیر ہے۔ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے دیگر ممالک کے ساتھ اپنی تجارت اور ایکسپورٹ کے حجم کو بڑھانا ہو گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم عمران خان کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے اور عالمی سطح پر پاکستان کے معاشی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے "معاشی سفارت کاری” کا عملی طور پر آغاز کیا۔معاشی سفارت کاری کی ضرورت اور اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے، ہم نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری نبیل منیر کی سربراہی میں معاشی سفارت کاری ڈویڑن قائم کر دی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے سفارت خانے معاشی سفارت کاری کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشی تعاون اور دو طرفہ تجارت کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔پاکستان اور افریقہ کے مابین معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے ہم نے گذشتہ سال،وزارتِ تجارت کے ساتھ ملکر، وزارتِ خارجہ میں "انگیج افریقہ” کانفرنس کا انعقاد کیا۔اسی ضمن میں ہم نے وزارت تجارت کے تعاون سے 30 اور 31 جنوری 2020 کو نیروبی میں "پہلی پاک افریقہ ٹریڈ ڈویلمنٹ کانفرنس” کا کامیابی سے انعقاد کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا عالمی وبا کے معاشی مضمرات کو کم کرنے اور معاشی استحکام کے حصول کیلئے ہمیں مزید محنت درکار ہوگی۔وزیر خارجہ نے معاشی سفارت کاری کے حوالے سے طے کردہ اہداف کے حصول کیلئے سفرا کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں واشنگٹن، ٹوکیو، ہیگ، تنزانیہ، سنگاپور، شنگھائی، سیول،پریٹوریا،اوسلو، پیرس، نیروبی، میکسیکو،لاس اینجلس اور کوالالمپور، میں تعینات پاکستانی سفراء نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔








