وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیرینہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا، اسد عمر

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیرینہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا، ایم سی آئی سے سی ڈی اے میں ڈائریکٹوریٹ کی منتقلی ایک اہم قدم ہے۔ جمعرات کو سی ڈی اے کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے …

اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیرینہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا، ایم سی آئی سے سی ڈی اے میں ڈائریکٹوریٹ کی منتقلی ایک اہم قدم ہے۔ جمعرات کو سی ڈی اے کے جاری منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے سی ڈی اے کی چاروں ڈائریکٹوریٹس کو ایک ہفتہ کے اندر ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کو ایک ماڈل شہر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسلام آباد کے لئے واسا بنانے کی اصولی منظوری دے چکے ہیں اس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔