سلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کچھ جھوٹی خبریں دی گئیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے یہ جھوٹی خبر ہے، 0.83 پیسے فیول ایڈجسٹمنٹ کی گئی جو ہر ماہ تیل کی قیمت کے حساب سے کی جاتی ہے۔جمعرات کو ایک …
ڈاکٹر شہباز گل کی بجلی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے خبر کی تردید

مزید خبریں
سلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کچھ جھوٹی خبریں دی گئیں کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے یہ جھوٹی خبر ہے، 0.83 پیسے فیول ایڈجسٹمنٹ کی گئی جو ہر ماہ تیل کی قیمت کے حساب سے کی جاتی ہے۔جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج بجلی کی قیمت میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ یہ ن لیگ کی ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولنے کی ایک اور قسط ہے جو ہمیں دیکھنے کو ملی۔مریم نواز کے استعفوں کے بیان پر ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم صفدر نے استعفوں کی دھمکی دی ہے جلدی استعفے دیں تا کہ ہم ان سیٹوں پر الیکشن کوائیں۔مارچ تک کیوں انتظار کریں نیک کام میں دیر کیوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان ہیں یہ آپکی دھمکیوں میں آنے والے نہیں۔ وہ آپکے بابا جانی تھے جنہوں نے آپ کی دھمکی میں آ کر کے ای کے پرنسپل کو فارغ کر دیا تھا۔








