اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اتحاد اس پوزیشن میں نہیں کہ حکومت کی جانب سے جاری احتساب کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرسکے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بدعنوان اور لوٹ مار کرنے والے عناصر کے خلاف احتساب …
اپوزیشن کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اتحاد اس پوزیشن میں نہیں کہ حکومت کی جانب سے جاری احتساب کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرسکے‘ سینیٹر فیصل جاوید خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اتحاد اس پوزیشن میں نہیں کہ حکومت کی جانب سے جاری احتساب کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرسکے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بدعنوان اور لوٹ مار کرنے والے عناصر کے خلاف احتساب کے عمل کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک میں تقریباً 30 سال حکومت کی اور ان کے ادوار میں قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف‘ سابق صدر آصف علی زرداری‘ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور دیگر حزب اختلاف کے رہنماوں نے بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک غیرقانونی اثاثے بنانے ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے گھناونی سیاست کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مدرسے کے طلباءکو حکومت کے خلاف اکساتے ہوئے مذہبی کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت فلاحی منصوبوں‘ پروگراموں اور بہتر حکمت عملی کی پالیسیوں کے ذریعے عام آدمی کے معیار زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔








