ہیلی جینسن کا چھٹے ڈبلیو بی بی ایل کے لئے ہوبارٹ ہریکینز کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

ہوبارٹ ۔9اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی مایہ ناز آل رائونڈر ہیلی جینسن کا ویمنز بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لئے ہوبارٹ ہریکینز کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کے مطابق ہیلی جینسن متبادل کھلاڑی کے طور پر ہوبارٹ ہریکینز سکواڈ میں شامل ہیں۔ یہ چوتھی ڈبلیو بی بی ایل ٹیم ہوگی جس میں ہیلی جینسن نمائندگی کریں گی، اس سے قبل ہیلی …

ہوبارٹ ۔9اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی مایہ ناز آل رائونڈر ہیلی جینسن کا ویمنز بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لئے ہوبارٹ ہریکینز کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے کے مطابق ہیلی جینسن متبادل کھلاڑی کے طور پر ہوبارٹ ہریکینز سکواڈ میں شامل ہیں۔ یہ چوتھی ڈبلیو بی بی ایل ٹیم ہوگی جس میں ہیلی جینسن نمائندگی کریں گی، اس سے قبل ہیلی جینسن میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچرز کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ہیلی جینسن ویمنز بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) کے گزشتہ سیزن سے محروم رہ گئیں تھیں ۔ ہوبارٹ ہریکینز کے جنرل منیجر سکاٹ بارنس نے کہا ہے کہ ہیلی جینسن کے لئے نیوزی لینڈ کا کرکٹ سسٹم بہت اچھا رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کریں گی۔ ہیلی جینسن نیوزی لینڈ کے لئے پہلی بار 14-2013کے سیزن میں کھیلی تھیں اور رواں سال کے اوائل میں ٹیم کے پہلے ورلڈ کپ میچ میں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔ ہیلی جینسن ہوبارٹ ہریکینز کے ساتھ نئے معاہدے کرنے والی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن میں جو نومی سٹیلن برگ اور ایمی سمتھ بھی شامل ہیں ۔ ہیلی جینسن کو بیرون ملک متبادل کھلاڑی کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ راچل پریسسٹ، ہیلے میتھیوز یا چلو ٹرون میں سے کسی ایک کے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں کھیل سکتی ہیں۔ ویمنز بگ بیش لیگ ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن 25 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ یہ ٹورنامنٹ سڈنی کے پانچ مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیموں کو سڈنی اولمپک پارک میں واقع ڈبلیو بی بی ایل ولیج میں رکھا جائے گا۔ ہوبارٹ ہریکینز کی قیادت کورین ہال کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیکولا کیری، راچل پریسسٹ، چلو ٹریون، ٹیلا ویلیمک، ہیلے میتھیوز، میکسی گبسن، بروک ہیپ برن، ایریکا کیرشا، ساشا مولونی، چلو رافرٹی، ایمی سمتھ، نومی اسٹیلن برگ، ایما تھامسن اور بیلنڈا واکروا شامل ہیں۔ متبادل کھلاڑیوں میں ہیلی جینسن، چلو ایبل، نیل برسن سمتھ اور ایملی سمتھ شامل ہیں۔