اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی): معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے این ٹی سی کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد احساس ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ این ٹی سی کے مینجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر وقار راشید نے ڈاکٹر ثانیہ کو این ٹی سی کی کارکردگی اور کامیابیوں کے متعلق آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے نیشنل ڈیٹا سنٹر کو وزٹ کیا اور کارکردگی کی تعریف کی۔ ڈاکٹر ثانیہ …
معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے این ٹی سی کا دورہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی): معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے این ٹی سی کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد احساس ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ این ٹی سی کے مینجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر وقار راشید نے ڈاکٹر ثانیہ کو این ٹی سی کی کارکردگی اور کامیابیوں کے متعلق آگاہ کیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نے نیشنل ڈیٹا سنٹر کو وزٹ کیا اور کارکردگی کی تعریف کی۔ ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ احساس پروگرام غریب افراد کیلئے پاکستان کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔احساس ڈیجیٹل سوشل ایکوسسٹم کے طرف تیزی سے گامزن ہے تاکہ مستحق لوگوں کی مدد کی جاسکے۔ ٹیکنالوجی نے غربت کی تخفیف کے عمل کی شفافیت اور افادیت کو بہتر کیا ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نے احساس منسٹری کیلئے این ٹی سی کے سپورٹ کو سراہا۔








