آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورت حال

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی): واپڈا نے پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 45200کیوسک اور اخراج82000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9100کیوسک اور اخراج 9100 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد10300کیوسک اور اخراج40000کیوسک،اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر …

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی): واپڈا نے پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 45200کیوسک اور اخراج82000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9100کیوسک اور اخراج 9100 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد10300کیوسک اور اخراج40000کیوسک،اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد16000کیوسک اور اخراج4000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، پانی کی موجودہ سطح1534.77فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.122 ملین ایکڑ فٹ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1223.65 فٹ،ر پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.950 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.060 ملین ایکڑ فٹ رہا۔