نواز شریف کابس چلے توقیام پاکستان کاسہرا بھی اپنے سر باندھ لیں ‘جمشیداقبال چیمہ

لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی): انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کابس چلے توقیام پاکستان کے خواب اور اسے بنانے کاسہرا بھی اپنے سر باندھ لیں ،آپ اتنے ہی بہادر اور جراتمند لیڈر ہیں تووطن واپس آکر اپنے کیسز کا عدالتوںمیں دفاع کریں۔ وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نام …

لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی): انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کابس چلے توقیام پاکستان کے خواب اور اسے بنانے کاسہرا بھی اپنے سر باندھ لیں ،آپ اتنے ہی بہادر اور جراتمند لیڈر ہیں تووطن واپس آکر اپنے کیسز کا عدالتوںمیں دفاع کریں۔ وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نام نہاد ”تجربہ کار ” مسلم لیگ (ن) کے اکنامک ماڈل سے صرف تباہی پھیلی ، روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ویلیو رکھا گیا اور جب وہ اپنی اصل سطح پر آیا تو قوم کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو خود مختار ادارہ ہے،حکومت کا اس پر کوئی اثر و رسوخ نہیں ، موجودہ دور میں صرف یہ ہوا ہے کہ حکومت نے احتساب کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر نیب کے قانون میں جھول تھی تو پھر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے ادوار میں کیوں اس میں تبدیلی نہ کی، ماضی میں قومی احتساب بیورو کے ادارے کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا گیا لیکن ہم ایسی کسی روایت کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔